Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ششی کلا کی بیدخلی پر عدالتی فیصلہ قطعی ہوگا : دیناکرن

ششی کلا کی بیدخلی پر عدالتی فیصلہ قطعی ہوگا : دیناکرن

مدورائی ( ٹاملناڈو ) 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا انا ڈی ایم کے میں نظر انداز کئے گئے لیڈر دیناکرن نے آج اپنی آنٹی وی کے ششی کلا کو پارٹی کی عبوری جنرل سکریٹری کے عہدہ سے ہٹائے جانے کو زیادہ اہمیت دینے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں عدالت سے قطعی فیصلہ ہوسکتا ہے ۔ دینا کرن نے جنرل کونسل کے اجلاس کو ایک عوام جلسہ بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ چیف منسٹر پلانی سوامی اور ان کے حامیوں کو اقتدار سے بیدخل کرینگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مدراس ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ آج جنرل کونسل میں جو فیصلے ہوئے ہیں وہ اس مسئلہ پر دائر کردہ اپیل پر قطعی فیصلے کے تابع ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ آیا ششی کلا کی بیدخلی قانونی ہے یا نہیں ۔ دینا کرن کے ایک حامی رکن اسمبلی نے اس مسئلہ پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ دینا کرن نے کہا کہ اس امر کو ہمیں کوئی بڑا مسئلہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ دینا کرن پلانی سوامی کے ساتھ اقتدار کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی جنرل کونسل ہے جس نے گذشتہ سال اپنے اجلاس میں ششی کلا کو عہدہ پر فائز کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT