Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شعبہ اردو ، حیدرآباد یونی ورسٹی میں آج فرانسیسی پروفیسر کا لکچر

شعبہ اردو ، حیدرآباد یونی ورسٹی میں آج فرانسیسی پروفیسر کا لکچر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) ۔ صدر شعبۂ اردو پروفیسر حبیب نثار کی اطلاع کے بموجب اردو زبان و ادب کے ماہر فرانسیسی پروفیسر ایلین ڈیسولیر 5؍اپریل 2018ء کو 2 بجے دن اسکول آف ہیومانیٹیز میں راجہ دھن راج گیر یادگار خطبہ دیںگے۔ پروفیسر ایلین یورپ کے کئی زبانوں کے ماہر ہیں اسی کے ساتھ انھوں نے اپنا ماسٹر آف فلاسفی کا مقالہ ’’دہلی میں اردو زبان کی تاریخ ــــــ ‘‘ اور ڈاکٹریٹ کا مقالہ ’’ ہندوستان کی تاریخ‘‘ کے موضوع پر تحریر کیا ہے وہ اردو کے ایک سلجھے ہوئے اسکالر ہیں انھوں نے ’’سعادت حسن منٹو‘‘کے افسانوں کا انگریزی اور فرانسیسی زبان میں ترجمہ شائع کیا ہے اور پریم چند کے چند خطوط کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں کیا ہے ۔ ٹی ۔وی سریل کتھا ساگر کے لیے انھوں نے موپاساں کی کہانی کا ترجمہ اردو میں مہیا کیا ۔ پروفیسر ایلین نے غزل کی ہیئت آغاز و ارتقا کے حوالے سے فرانسیسی میں اردو شاعری کا انتخاب شائع کیا ہے۔ فرانسیسی سے اردو اور اردو سے فرانسیسی کی لغت بھی مرتب و شائیع کی ہے۔ ہندی اردو سنیما کے حوالے سے بھی ان کے کئی تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں ۔ اردو ادب میں عربی کرداروں کے حوالے سے بھی پروفیسر ایلین کا ایک کتابچہ شائع ہوکر مقبول ہوچکا ہے۔ اس یادگار خطبہ کی صدارت پروفیسر پنگل شیلجہ ڈین اسکول آف ہیومانیٹیز کریںگی۔ پروفیسر بیگ احساس، پروفیسر پنچانن موہنتی مہمان خصوصی ہوںگے اور پروفیسرپی اپّا راؤ (وائس چانسلر یونی ورسٹی آف حیدرآباد)مہمان اعزازی ہوںگے۔طلبا و طالبات ،ریسرچ اسکالرز و خواہش مند اصحاب سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT