Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / شعبہ اسلامیات، اردو یونیورسٹی میں ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے جاری

شعبہ اسلامیات، اردو یونیورسٹی میں ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے جاری

دینی مدارس کے فارغین کے لئے اعلی تعلیم کے بہترین امکانات
حیدرآباد، 24؍ مئی (پریس نوٹ) : ’’شعبہ اسلامیات، اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال2016-17 کے لئے داخلے جاری ہیں ۔ شعبہ میں نئے تعلیمی سال سے پی ایچ ڈی متعارف کیا گیا ہے۔ شعبہ میں اسلامیات سے ایم اے، ایم فل، پی ایچ ڈی اور ڈپلوما کے لئے مواقع دستیاب ہیں۔ اسلامیات سے دلچسپی رکھنے والوں خصوصا فارغین مدارس کے لئے اعلی تعلیم کے عمدہ مواقع ہیں۔ حیدرآباد میں واقع یونیورسٹی کیمپس میں ایم اے کا کورس دو سال پر مشتمل ہے جس میں قرآن، حدیث اور فقہ اسلامی کا تقابلی مطالعہ، اسلامی افکار ونظریات، اسلامی تہذیب وثقافت، تاریخ وتمدن، نیز اسلامی تحریکات ومفکرین کا وسیع مطالعہ، سائنس اور ٹکنالوجی میں مسلمانو ں کی خدمات، تصوف، اسلامی علوم میں مستشرقین کی خدمات اور ان کے تنقیدی مطالعہ کے ساتھ ہندوستان میں اسلام اور مسلمانوں کی ہمہ جہتی تاریخ جیسے اہم موضوعات کی تعلیم دی جاتی ہے۔ ایم اے میں داخلہ کے لئے 40 فیصد نمبرات کے ساتھ کسی بھی مسلمہ ادارے سے گریجویشن یا یونیورسٹی کے مسلمہ دینی مدارس سے فضیلت / عا لمیت کی سند ضروری ہے۔ اسلامیات میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں بھی داخلے جاری ہیں جس میں داخلہ کے لئے 55 فیصد نمبرات کے ساتھ اسلامیات /عرب کلچر/ مغربی ایشیائی مطالعات/ سنی دینیات/ عربی / تاریخ میں سے کسی موضوع میں ایم اے ضروری ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ انٹرنس ٹسٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ ڈپلوما پروگرام ایک سال پر مشتمل ہے۔ داخلہ کی آخری تاریخیں ایم اے کے لیے 11/ جولائی، ایم فل، پی ایچ ڈی کے لیے 31 / مئی اور ڈپلوما کے لیے 11/ اگست ہیں۔ داخلے صرف آن لائن دستیاب ہیں جس کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.manuu.ac.in پر فارم پُر کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر موجود پراسپکٹس کا مطالعہ کریں یا ڈاکٹر محمد فہیم اختر (صدر شعبہ)9885775629، ڈاکٹر محمد عرفان احمد 9010849380، مولانا سید عبدالرشید 9492927087 سے رابطہ کریں۔

بیوہ و معمر مرد و خواتین کو وظیفوں کیلئے ایم آر او بہادرپورہ سے نمائندگی
حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( راست )عام آدمی پارٹی انچارج محترمہ نسیم بیگم حلقہ بہادرپورہ کے زیرنگرانی ایک وفد نئے ایم آر او حلقہ بہادرپورہ جناب نوین سرینواس سے ملاقات کرتے ہوئے ضعیف اور بیوہ عورتوں کو جن کو ابھی تک وظیفہ جاری نہیں کیا گیا ۔ ایم آر او سے مطالبہ کیا کہ ان غریب اور مستحق بیوہ اور ضعیف مرد و خواتین کو وظیفہ جلد از جلد جاری کیا جائے تاکہ غریب زندگی میں خوشحال رہ سکیں۔ محترمہ نسیم بیگم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آفس میں جو درمیانی آدمی کام کررہے ہیں ان پر بھی نگرانی کرتے ہوئے پابندی عائد کریں تاکہ غریب اور مستحق لوگوں کو وظیفہ مل سکے ۔ ایم آر او نے وفد کو تیقن دیا کہ اس جانب بھرپور کوشش کرتے ہوئے تمام رکے ہوئے کاموں کو پورا کرونگا اور درمیانی آدمیوں پر نظر رکھتے ہوئے اُن کے خلاف کارروائی کروں گا ۔ وفد میں جناب محمد بشیرالدین ،  محمد بہادر خاں ،محمد اظہر ، سمیع الدین اور محترمہ زرینہ بیگم شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT