Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شعبہ خدمت خلق کی جانب سے کاپیوں کی تقسیم

شعبہ خدمت خلق کی جانب سے کاپیوں کی تقسیم

سنگاریڈی ۔ 13ستمبر ( ای میل ) جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول راجم پیٹ سنگاریڈی میں غریب طلباء و طالبات کیلئے کاپیوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مختار حسین ناظم شعبہ خدمت خلق نے کہا کہ جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں اللہ ان کی مدد کرتا ہے ۔ اللہ کے رسولؐ نے فرمایا جو زمین والوں پر رحم کرتے ہیں ( اللہ تعالیٰ) آسما

سنگاریڈی ۔ 13ستمبر ( ای میل ) جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول راجم پیٹ سنگاریڈی میں غریب طلباء و طالبات کیلئے کاپیوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر مختار حسین ناظم شعبہ خدمت خلق نے کہا کہ جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں اللہ ان کی مدد کرتا ہے ۔ اللہ کے رسولؐ نے فرمایا جو زمین والوں پر رحم کرتے ہیں ( اللہ تعالیٰ) آسمان والا ان پر رحم کرتا ہے ۔ جماعت اسلامی ہر سال تعلیمی مدد بیگس کی تقسیم ‘ کاپیوں کی تقسیم ‘فیسوں کی ادائیگی ‘ نادر و بے کس طلبہ کیلئے کرتی رہتی ہے ۔ اہل خیر حضرات ان کاموں میں تعاون کرتے رہتے ہیں ۔ اس موقع پر محمد معز الدین ہیڈماسٹر و نائب صدر AIITA اور صدر مدرسہ ایل کمبوجی اور سید وحید الدین ‘ احمد علی اور دیگر اساتذہ صاحبین و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد اس پروگرام میں موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT