Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شعبہ خواتین گوداوری کھنی کا اجتماع عام

شعبہ خواتین گوداوری کھنی کا اجتماع عام

گوداوری کھنی /10 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) پردہ عورت کی حفاظت کا ضامن ہے ۔ عورت کو اسلام جتن آزادی دیتا ہے اتنی آزادی دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا ۔ ان خیالات کا اظہار ناصرہ خانم ، ریاستی ناظمہ ، شعبہ خواتین ، تلنگانہ و اڑیسہ نے اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ امت مسلمہ کا مقصد حیات کے عنوان پرارجمن رضوی معاون ریاستی ناظم نے اظہار خیال کیا ۔ حمیدہ بیگم ، مقامی ناظمہ کے افتتاحی کلمات سے کارروائی کا آغاز ہوا ۔ سراج ذیشان ، ضلعی ناظمہ ، مشرقی کریم نگر نے اسلامی معاشرے میں خواتین کے مسائل اور ان کا حل پر روشنی ڈالی ۔ عرشیہ آفاقی ، مقامی معاون ناظمہ نے اقامتی دین امت مسلمہ کے نصب العین پر تقریر کی ۔ مسرت آرا نے پردہ پر اور عائشہ صدیقہ نے خواتین کے حقوق پر تلگو میں تقریر کی ۔ نصرت خانم کے درس قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔ GIO کی لڑکیوں نے ترانہ پیش کیا ۔ تسنیم ناظمہ نے کنوینر کی ذمہ داری نبھائی خواتین و لڑکیوں کی کثیر تعداد پروگرام میں شرکت کی اور طعام سے استفادہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT