Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شعبہ لاء عثمانیہ یونیورسٹی کے مختلف پی جی ڈپلومہ کورسیس میں داخلے

شعبہ لاء عثمانیہ یونیورسٹی کے مختلف پی جی ڈپلومہ کورسیس میں داخلے

20 اگست ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، 28 اگست کو انٹرنس ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے شعبہ لاء کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان لاء میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے ۔ ڈاکٹر این وینکٹیشورلو کنوینر پی جی ڈپلومہ اڈمیشن کمیٹی یونیورسٹی کالج آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ پی جی ڈپلومہ ان سائبر لاء ( ایک سال ، دو سمسٹر ) ایوننگ شام 6 تا 8 بجے شب ( عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس ) 80 نشستیں ، فیس7,700  روپئے برائے نان اسپانسرڈ جب کہ 10 ہزار روپئے اسپانسرڈ ، پی جی ڈپلومہ ان ٹیگژیشن اینڈ انشورنس لاء ( عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس ) ایک سال ، شام 6 تا 8 بجے شب فیس درج بالا اور پی جی ڈپلومہ ان اینٹی لیکچول پراپرٹی رائٹس ( پی جی کالج آف لاء بشیر باغ ) ایک سالہ دو سمسٹر اوقات کار شام 6 تا 8 بجے شب فیس درج بالا مقرر ہے ۔ ان کورسیس میں ایسے امیدوار جنہوں نے کوئی بھی گریجویٹ بشمول بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ، بی ای ، ایل ایل بی اور دیگر عثمانیہ یونیورسٹی سے مسلمہ ہو داخلہ کے اہل ہیں۔ داخلہ کامن انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا جو کہ 28 اگست کو صبح 11 تا 12-30 بجے دن کے درمیان منعقد ہوگا ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 20 اگست مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے دفتر یونیورسٹی کالج آف لاء اور پی جی کالج لاء سے راست یا فون نمبرات 8106894644 یا 040-27682368 پر ربط کریں یا ویب سائٹ osmania.ac.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT