Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / شعری مجموعہ ’’آواز کالمس‘‘ کی رسم اجراء تقریب

شعری مجموعہ ’’آواز کالمس‘‘ کی رسم اجراء تقریب

حیدرآباد ۔ 8 نومبر (دکن نیوز) اردو کے نامور شاعر سید محمد وزیر آواز جلیلی مرحوم تلمیذ حضرت فصاحت جنگ جلیل کے شعری مجموعہ ’’آواز کالمس‘‘ کی رسم اجراء تقریب 12 نومبر شام 5.30 بجے گولڈن جوبلی ہال، احاطہ سیاست، عابد روڈ منعقد ہوگی۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کتاب کی رسم اجراء انجام دیں گے۔ اس تقریب کی صدارت عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کریں گے۔ بحیثیت مہمانان خصوصی ڈاکٹر مجید بیدار اور صادق نوید شرکت کریں گے اور شعری مجموعہ ’’آواز کالمس‘‘ پر اظہارخیال کریں گے۔ شفیع اقبال خیرمقدمی و تعارفی کلمات پیش کریں گے۔ تقریب رسم اجراء کے بعد شعری محفل کی صدارت صادق نوید کریں گے۔ شفیع اقبال نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ غزل سنگر خان اطہر کی نعت شریف سے آغاز ہوگا۔ شعراء کرام کلام سنائیں گے۔ معاونین تقریب احمد صدیقی مکیش اور محمد نصراللہ خاں نے اہل ذوق سے شرکت کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT