Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شعور بیداری پروگرامس سے رائے دہی میں اضافہ

شعور بیداری پروگرامس سے رائے دہی میں اضافہ

جگتیال میں تربیتی کلاس سے انتخابی مبصر پارتھا سارتھی کا خطاب

جگتیال میں تربیتی کلاس سے انتخابی مبصر پارتھا سارتھی کا خطاب
جگتیال /23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ساری دنیا میں ہندوستان سب سے بڑا جمہوری ملک ہے، ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ تقریباً 80 کروڑ عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی الیکشن مبصر مسٹر پارتھا سارتھی نے جگتیال میں این ایس وی ڈگری کالج میں چوتھے تربیتی کلاس میں الیکشن عملہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے کثیر آبادی والے ملک میں ہر پانچ سال میں مختلف مذاہب و طبقات سے وابستہ افراد اپنے جمہوری حق، حق رائے دہی میں حصہ لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ووٹرس میں شعور بیداری پروگرام سے رائے دہی کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ سابق میں 40 تا 55 فیصد رائے دہی کا تناسب ہوا کرتا تھا، آج نوجوانوں میں حق رائے دہی سے استفادہ کا شعور بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے رائے دہی کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ سابق میں انتخابات کے موقع پر مواضعات میں جانے کے لئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جب کہ آج وہ کیفیت نہیں رہی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ صد فیصد رائے دہی کے ساتھ کامیاب انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر تربیتی عملہ سے محتلف سوالات کئے گئے۔ پی ڈی ایس ڈائری کی اہمیت کے بارے میں پی او اور اے پی او سے سوالات کئے۔ بعد ازاں انھوں نے میونسپل آفس پہنچ کر انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا اور جگتیال کے روڈ میاپ کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر سب کلکٹر جگتیال مسٹر سریش بی لنکر، تحصیلدار کمارا سوامی، کمشنر سریندر اور آر آئی او کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT