Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / شعور بیداری کیلئے تلنگانہ میں اندراماں رعیتو باٹا پروگرام

شعور بیداری کیلئے تلنگانہ میں اندراماں رعیتو باٹا پروگرام

کانگریس کارکنوں کو ہراساں کرنے والوں کو سخت انتباہ: صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی
حیدرآباد:19؍ ستمبر ( سیاست نیوز)کانگریس پارٹی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی آج نظام آباد کے ڈچپلی کے این آر گارڈن میں اندراماں رعیتو باٹا کے جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ 18؍ستمبر سے 28؍ ڈسمبرتک 100 دن تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اندراماں رعیتو باٹا کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے بوتھ سطح کے کارکنوں میں شعور بیدار کیا جائیگا اور حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والی اراضیات کے سروے اور ڈبل بیڈ روم ، تین ایکر اراضی کے معاملہ پر حکومت سے سوال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ مسٹر اتم کمارریڈی نے کہا کہ یہ پروگرام ریاست گیر سطح پر چلاتے ہوئے بوتھ کمیٹیوں کو مستحکم کیا جائیگا۔ ریاست گیر سطح پر 3لاکھ 50 ہزار افراد کو اراضی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تین سالوں میں صرف تین ہزار افرد کو اراضی فراہم کی گئی اور ریاست گیر سطح پر 600تا 900 ڈبل بیڈ روم فراہم کئے گئے ۔ مسٹر اتم کمارریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست گیر سطح پر ایک ایپ قائم کررہی ہے اس ایپ کے ذریعہ بوتھ سطح کے کارکنوں سے لیکر صدر ضلع کانگریس ، منڈل کانگریس اور پردیش کانگریس کے صدر کے درمیان رابطہ قائم کررہی ہے بوتھ سطح کے کارکن صدر پردیش کانگریس کو اپنی شکایت ، اپنی تکالیف درج کراسکتا ہے اور کانگریس ان کارکنوں کا ساتھ دیتے ہوئے ان کی شکایت کو دور کریگا۔ مسٹر اتم کمارریڈی نے کہا کہ بتکماں کی ساڑیاں انتہائی ناقص تھی جس کی وجہ سے عوام ساڑیوں کو نذرآتش کرنا مناسب سمجھا لیکن کے ٹی آر کا کانگریس پر تنقید کرنا سراسر غلط ہے ۔ ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرا مارک نے کہا کہ آزادی کے بعد جو حالات پیدا ہوئے تھے اس کا جائزہ لیتے ہوئے کانگریس پارٹی نے 1950ء اور 1971 میں اراضی کے سروے کو انجام دیتے ہوئے مستحق افراد کو اراضی فراہم کی تھی۔ کے سی آر حکومت اب کوئی نیا کام انجام نہیں دے رہی ہے ۔ کانگریس غریب عوام کے حقوق کی ادائیگی کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ۔ آل انڈیا ایس سی سیل کے چیرمین کے راجو ، موظف آئی اے ایس نے کہا کہ نوجوان قائد راہول گاندھی 12 سال سے کانگریس پارٹی کی ترقی کیلئے کوشاںہے۔ تلنگانہ کے علاوہ نظام آباد ضلع میں 35 ہزار کارکنوں سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے اور اس کیلئے اراکین اسمبلی کو 10 روز تک یہاں پر مصروف رکھا جارہا ہے ۔ ممبئی سے یہاں پر آنے والی ٹیم پروین چکراورتی اور وانی کو بھی اس جلسہ میں تعارف کرواتے ہوئے بوتھ سطح کے کارکنوں کے ذریعہ ہی آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کو اقتدار پر لایا جائیگا۔ آل انڈیا کانگریس کے جنرل سکریٹری ، تلنگانہ پردیش کانگریس کے امور کے انچارج آر سی کنتیا نے کہا کہ اراضی سروے کے نام پر کے سی آر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔ کانگریس پارٹی یہ کام کئی سال قبل انجام دے چکی ہے ۔ این آرائیزکی فلاح بہبودی کیلئے کانگریس پارٹی علیحدہ طورپر ایک سیل قائم کیا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان قائد راہول گاندھی کی قیادت میں ملک گیر سطح پر رابطہ قائم کرتے ہوئے حکومت کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے تمام افراد سے خواہش کی کہ اس میں شامل ہوتے ہوئے 2019ء میں کانگریس پارٹی کو اقتدار پر لائیں ۔

TOPPOPULARRECENT