Monday , June 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / شعیب اختر کی تصویر پر یوراج سنگھ کا مذاق

شعیب اختر کی تصویر پر یوراج سنگھ کا مذاق

اسلام آباد ۔ 29 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے پاکستانی کرکٹر شعیب اختر میدان میں اپنی فاسٹ بولنگ اور گرم مزاج دونوں کیلئے خبروں میں رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے ہربھجن سنگھ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ شعیب اختر نے انھیں اور یوراج سنگھ کو کمرے میں گھس کر پیٹا تھا۔ حالانکہ اس بارے میں شعیب سے سوال کیا گیا تو انھوں نے اسے ہنس کر ٹال دیا اور کہا کہ ایسا صرف مذاق میں ہوا تھا۔یوراج نے شعیب کے ایک تازہ ٹویٹ کے جواب میں ان کے حلیہ پر مذاق کیا ہے۔ دراصل شعیب نے جمعرات کو ایک ٹویٹ کی ’’صرف کڑی محنت ہی آپ کے خوابوں کو پورا کر سکتی ہے‘‘۔انھوں نے اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے دستانے پہن رکھے ہیں اور ہاتھ میں ہیلمیٹ پکڑا ہوا ہے۔تصویر میں ’دی راک‘ کے نام سے مشہور ڈوین جانسن کے الفاظ لکھے ہیں۔شعیب کی اس ٹویٹ پر یوراج سنگھ نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’وہ تو ٹھیک ہے بھائی، لیکن تم ویلڈنگ کرنے کدھر جارہے ہو‘‘۔ ان کے اس جواب کو خوب ری ٹویٹ بھی کیا جا رہا ہے۔ شعیب کے چاہنے والے بڑی تعداد میں انڈیا میں بھی ہیں-کچھ ٹوئٹر صارفین نے یہ بھی لکھا ہے کہ یوراج اور کوہلی ان انڈین کھلاڑیوں میں سے ہیں جو ٹویٹ کر کے نفرت پھیلانے کے بجائے دوستی اور اچھے رشتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔چند انڈین صارفین نے شعیب کی بولنگ کی تعریف کی ہے۔سنتوش پرچم نے لکھا ہے کہ ’’سر میں نے پہلی بار آپ کو بولنگ کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا تو مجھے ایسا لگا جیسے بُلِٹ ٹرین میدان میں دوڑ رہی ہو‘‘۔

TOPPOPULARRECENT