شعیب ملک اور کامران اکمل امکانی کھلاڑیوں میں شامل

کراچی۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹیم سے باہر رہنے والے سینئر آل راؤنڈ شعیب ملک اور کامران اکمل کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی کے شکار آف اسپنر سعید اجمل ورلڈ 2015ء کیلئے امکانی 30کھلاڑیوں میں شامل ہیں جیسا کہ پاکستانی سلکٹروں نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ اجمل کو آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے کے باوجود امکانی 30کھلاڑیو

کراچی۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹیم سے باہر رہنے والے سینئر آل راؤنڈ شعیب ملک اور کامران اکمل کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی کے شکار آف اسپنر سعید اجمل ورلڈ 2015ء کیلئے امکانی 30کھلاڑیوں میں شامل ہیں جیسا کہ پاکستانی سلکٹروں نے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔ اجمل کو آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے کے باوجود امکانی 30کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے ۔ پی سی بی عہدیدار نے اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے انعقاد میں ہنوز وقت باقی ہے اور اُمید ہے کہ قطعی 15کھلاڑیوں کے اعلان سے قبل سعید اجمل اپنا بولنگ ایکشن بہتر کرتے ہوئے ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعید اجمل اپنے ایکشن کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں اور ان کی سرگرمیوں کے بعد نتائج بہتر حاصل ہورہے ہیں ۔ علاوہ ازیں عنقریب ان کا بائیومیکانک معائنہ بھی کیا جائے گا ۔ پاکستانی سلکٹروں نے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور سابق کپتان شعیب ملک کے لئے حالات کو ہنوز سازگار رکھا ہے

جیسا کہ آخری مرتبہ وہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی ۔ علاوہ ازیں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جنید خان کو بھی امکانی کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جو کہ گھٹنے کے زخم سے پریشان ہیں ۔ جنید خان جو حالیہ دنوں میں پاکستانی ٹیم کے اہم بولر ثابت ہوئے ہیں وہ آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں منعقدہ سیریز کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے ہیں اور چیف سلکٹر معین خان نے کہا ہے کہ بروقت ان کی واپسی ممکن ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں شامل نہیں کئے جانے والے آل راؤنڈر فواد عالم کا نام امکانی کھلاڑیوں میں شامل ہے ۔ یونس خان جنہوں نے ٹسٹ سیریز میں بہترین مظاہرہ کیا ہے ان کا نام بھی امکانی کھلاڑیوں میں شامل کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں ان کی شرکت کے امکان کو بڑھادیا گیاہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT