Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب ملک دبئی میں ثانیہ کے ساتھ تعطیلات منانے میں مصروف

شعیب ملک دبئی میں ثانیہ کے ساتھ تعطیلات منانے میں مصروف

دبئی۔21 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک اپنی اہلیہ اور عالمی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ملاقات کرنے کے لئے دبئی پہنچ گئے۔ شعیب ملک 2015ء میں ٹسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہنے کے باعث اب سری لنکا کیخلاف سیریز کے تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں ہیں جس کے باعث فرصت کے لمحات کا فائدہ اٹھانے کے لئے انہوں نے دبئی کا رخ کیا۔سیر سپاٹے کرتے نظر آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی ثانیہ کے ساتھ ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی میں زوجہ کے ساتھ۔یادرہے کہ حالیہ دنوں میں شعیب ملک نے پاکستان کے لئے بہتر مظاہرے کئے ہیں اور ان کی نظریں ورلڈ کپ پر مرکوزہیں۔

TOPPOPULARRECENT