Friday , April 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / شعیب ملک پہلے2 ٹوئنٹی20 سے بھی باہر

شعیب ملک پہلے2 ٹوئنٹی20 سے بھی باہر

کراچی ۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ونڈے کے بعد ابتدائی دو ٹوئنٹی20 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ چوتھے ون ڈے میں پاکستانی اننگز کے 32ویں اوور میں تیزی سے رن بناتے ہوئے میزبان ملک کے کولن منرو کا تھرو شعیب ملک کے سر کے پچھلے حصے پر لگا تھا، شعیب ملک میدان میں گرگئے تاہم بیٹنگ جاری رکھی اور 6 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، فیلڈنگ کے لئے نہیں آئے۔ انہیں چکر آرہے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے آخری ونڈے میں بھی حصہ نہیں لے پائے۔ پی سی بی نے کہا ہے وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور امید ہے ٹوئنٹی20 سیریز کے دو میچوں کے بعد فٹ ہوکر ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT