Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب ملک چھٹی چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے پہلے پاکستانی

شعیب ملک چھٹی چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے پہلے پاکستانی

کراچی ۔10 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی سینئرآل راؤنڈر شعیب ملک آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں مسلسل  چھٹی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ان کے علاوہ صرف آٹھ دیگر کھلاڑی یہ ٹورنمنٹ چھ مرتبہ کھیل چکے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان دیگر آٹھ کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، ہندوستان کے راہول ڈراویڈ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری، جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر اور جیک کیلس اور سری لنکا کے سنت جے سوریا، مہیلا جے وردنے اور کمارا سنگاکارا شامل ہیں۔ شعیب ملک اس سے قبل 2002، 2004، 2006، 2009 اور 2013 میں یہ ٹورنمنٹ کھیل چکے ہیں۔35 سالہ شعیب ملک اب تک آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے 15 میچوں میں 10 وکٹیں اور 326 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کا آغاز یکم جون کو ہو رہا ہے جو کہ 18 جون تک جاری رہیں گے۔ اس ٹورنمنٹ کے لئے چھٹی مرتبہ  پاکستانی ٹیم میں شامل ہونے شعیب ملک نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیسے بہترین ٹورنمنٹ کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کئے جانے پر میں بہت خوش ہوں۔

 

پلے آفز میں رسائی ممکن :موہت
موہالی 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کنگس الیون پنجاب کے فاسٹ بولرموہت شرما نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے پلے آف میں پہنچنے کے لیے ٹیم باقی دونوں میچوں میں بھی صحیح حکمت عملی اپنائے گے ۔پنجاب نے اپنے گھریلو میدان پر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو گزشتہ میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر پلے آف کی اپنی امیدوں کو باقی رکھا ہے ، لیکن اب ٹیم کے لئے لیگ میں باقی دونوں مقابلوں کو ہر حال میں جیتنا ضروری  ہے۔

TOPPOPULARRECENT