Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب ملک کی سنچری کیساتھ ٹسٹ میں واپسی

شعیب ملک کی سنچری کیساتھ ٹسٹ میں واپسی

پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف پہلے دن 286/4 کا ٹھوس اسکور ۔ یونس خان کامیاب ترین پاکستانی بیٹسمن بن گئے
ابوظہبی ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ کیلئے انگلینڈ کے خلاف آج پہلے ٹسٹ کا آغاز کئی اعتبار سے یادگار ثابت ہوا جیسا کہ شعیب ملک نے طویل وقفے بعد ٹسٹ میچ میں واپسی کے اپنے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار ناٹ آؤٹ سنچری بنائی اور یونس خان اپنے ملک کے کامیاب ترین بیٹسمن بن گئے۔ تاہم اوپنر محمد حفیظ تین ہندسی اسکور سے دو رنز کم رہ گئے۔ کپتان مصباح الحق نے یہاں شیخ زاید اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ دیگر اوپنر شان مسعود صرف 2 رنز بناکر جیمز اینڈرسن (2/29) کا شکار بن گئے، لیکن جب شعیب نے تین نمبر پر میدان سنبھالا تو پھر حفیظ کے ساتھ مل کر پاکستانی اننگز کو استحکام بخشتے رہے۔ دونوں نے معقول رن ریٹ برقرار رکھتے ہوئے دوسری وکٹ کیلئے 168 رنز جوڑے۔ اس موقع پر حفیظ (98) کو بین اسٹوکس (1/35) نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ تاہم شعیب آخر تک 124 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے یونس خان آئے، جنھیں جاوید میاں داد کے پاک ریکارڈ (8832 رنز) کو پیچھے کرنے 19 رنز درکار تھے۔ یونس نے یہ پاکستانی ریکارڈ اپنے نام کرلیا مگر انھیں 38 کے انفرادی اسکور پر اسٹوارٹ براڈ (1/30) نے آؤٹ کردیا۔ مصباح صرف 3 رنز بناپائے جبکہ اسد شفیق 11 رنز پر دیگر ناٹ آؤٹ بیٹسمن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT