شعیب ملک ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا:آرتھر

کراچی۔17جنوری(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے میچ میں آل راؤنڈر شعیب ملک کی کمی شدت کے ساتھ محسوس ہوئی کیونکہ وہ بہترین آف اسپنر ہیں جو اس مقابلے کے دوران اہم ثابت ہوتے اور میچ کا نتیجہ ہی کچھ اور ہوتا کیونکہ حارث سہیل کو بولنگ کی ذمہ داری دی گئی لیکن وہ بطور بولر توقعات پر پورے نہیں اتر سکے۔ میڈیا سے بات چیت میں مکی آرتھر نے کہا کہ وہ بائیں ہاتھ کے اسپنر کی برائی نہیں کر رہے لیکن انہیں اچھی بولنگ کرنا چاہئے تھی کیونکہ انہیں یہ ذمہ داری بطورخاص دی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال سے جس کھلاڑی نے نامناسب بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہو اسے بہترین متبادل نہیں سمجھا جا سکتا۔ ہیڈ کوچ نے اعتراف کیا کہ میزبان آل راؤنڈر ڈی گرانڈہوم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن اس بات سے انکار بھی ممکن نہیں کہ اگر شعیب ملک فیلڈنگ کے دوران موجود ہوتے تو ان کی جانب سے ایسی کارکردگی کا کوئی امکان نہیں تھا۔

 

19 ویں حیدرآباد ریسنگ چمپین شپ
حیدرآباد۔ 17 جنوری (راست) جنرل سیکریٹری سماج سیوک ویلفیر اسوسی ایشن و استاد بامعس اکھاڑہ عبداللہ بن محمد بامعس کی زیرنگرانی 19 ویں حیدرآباد ریسلنگ چمپین شپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جو بارکس گراؤنڈ پر 27 جنوری سے شروع ہوگا اور 28 جنوری کو فائنل کیساتھ انعامات دیئے جائیں گے، جبکہ 25 جنوری11 بجے دن تا 3 بجے سہ پہر پہلوان کے اوزان بارکس گراؤنڈ پر لے جائیں گے۔ مزید تفصیلات 9391161803 پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT