Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / شعیب پاکستانی ٹوئنٹی20 کے کامیاب ترین بیٹسمین

شعیب پاکستانی ٹوئنٹی20 کے کامیاب ترین بیٹسمین

لاہور۔14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک ٹوئنٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔شعیب ملک نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیلی اور اس اننگز کے دوران انہوں نے ٹوئنٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ اب تک 88 میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیں جس میں ان کااعظم ترین اسکور 75 رنز رہا۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔ ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مکالم کے نام ہے جنہوں نے 71 میچوں میں2 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2140 رنز بنائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT