Monday , November 19 2018
Home / سیاسیات / شفاف انتخابات کرانے کی روایت کو مضبوط بنائیں گے :راوت

شفاف انتخابات کرانے کی روایت کو مضبوط بنائیں گے :راوت

نئی دہلی۔ 23جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر اوم پرکاش راوت نے آج کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کی منصفانہ، آزاد اور شفاف انتخابات کرانے کی روایت کو اور مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے ۔ راوت نے یہاں الیکشن کمیشن کے پریس کانفرنس ہال میں چارج لینے کے بعد کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں انتخابات منصفانہ، آزاد اور شفاف ہوں۔ کمیشن نے اسی روایت کو آگے بڑھا یاہے اور وہ بھی اسی روایت کو اور مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT