Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شفاف انتخابی عمل کیلئے ضابطہ اخلاق پر پابندی ضروری

شفاف انتخابی عمل کیلئے ضابطہ اخلاق پر پابندی ضروری

عادل آباد میں بلدی امیدواروں کے اجلاس سے کمشنر بلدیہ شاہد مسعود کا خطاب

عادل آباد میں بلدی امیدواروں کے اجلاس سے کمشنر بلدیہ شاہد مسعود کا خطاب
عادل آباد /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد مجلس بلدیہ کے انتخابات صاف اور شفاف طور پر عمل میں لانے کا مشورہ کمشنر بلدیہ مسٹر شاہد مسعود نے انتخآبی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کا مجلس بلدیہ کے امیدواروں کو دیا ۔ عادل آباد بلدیہ کے احاطہ میں 36 وارڈز کے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کا ایک اہم اجلاس طلب کرتے ہوئے انہیں انتخابی مصارف ہر روز پابندی کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ انتخابی مہم میں استعمال کئے جانے والے آٹوز ، جیپ ، موٹر سائیکل وغیرہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اجازت حاصل کرنے کے علاوہ انتخابی تشہیر جس میں ٹو وہیلر ، پمفلیٹ ، پوسٹرس ، بیانرس چسپاں کرنے کیلئے سرکاری املاک کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ خانگی ملکیت کے مکانوں دیواروں کے استعمال پر متعلقہ مالک کی اجازت کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ بلدی حلقہ پر نظر رکھنے کیلئے ماڈل کوڈ آفیسر ویڈیو گرافر کے ذریعہ مختلف مقامات کی ویڈیو گرافی کر رہے ہیں جبکہ چھ بلدی وارڈز پر بھی ایک عہدیدار کو ایک ویڈیو گرافر کے تحت متعین کیا گیا ہے ۔ مندر ، مسجد کے اطراف و اکناف انتخابی تشہیر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ASP مسٹر جوبل ڈیوس نے اپنے خطاب میں شراب اور دولت کے ذریعہ رائے دہندوں کو راغب نہ کرنے کی ہدایت دی ۔ کسی بھی طرح کی غیر قانونی کارروائی میں ملوث ہونے کے بناء پر پولیس کی جانب سے ’’ روڈی شیٹ ‘‘ میں نام شامل کرنے کا انتباہ دیا ۔ جبکہ آر ڈی او مسٹر سدھاکر ریڈی نے جرائم سے پاک پرامن اور آزادانہ انتخابات کو عمل میں لانے کا مشورہ دیا ۔ جلسہ گاہ کیلئے مقام کی نشاندہی ریالیوں کیلئے راستوں کا تعین کرتے ہوئے قبل از وقت اجازت حاصل کرنے پر زور دیا ۔ بعد ازاں مسٹر ساجد خان کانگریس قائد ، مسٹر سراج الدین نے مختلف معلومات حاصل کئے جبکہ اس اجلاس میں بعد ازاں مسٹر ساجد خان کانگریس قائد ، مسٹر سراج الدین نے مختلف معلومات حاصل کئے جبکہ اس اجلاس میں 36 وارڈز کے 365 امیدواروں کے علاوہ الیکشن نوڈل آفیس مسٹر سبھاش ، بلدیہ عہدیدار مسٹر محمد ایاز بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT