Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / شفیع اللہ خان ٹی آر ٹی یو کے ریاستی صدر منتخب

شفیع اللہ خان ٹی آر ٹی یو کے ریاستی صدر منتخب

عادل آباد /11 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد مستقر سے تعلق رکھنے والے مسٹر شفیع اللہ خان کو TRTU تلنگانہ ریجنل ٹیچرس یونین ریاستی صدر منتخب کرنے پر ضلع عادل آباد کے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اساتذہ کے مختلف تنظیموں کی جانب سے مسٹر شفیع اللہ خان کو مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ واضح رہے کہ 10 جولائی کو حیدرآباد میں ریاستی سطح کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا ۔ جس میں متفقہ طور پر مسٹر شفیع اللہ خان کو منتخب کیا گیا جبکہ موصوف گذشتہ سال سے TRTU کے جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ مسٹر خان کی خدمات کا لحاظ رکھتے ہوئے انہیں ریاستی صدر کی ذمہ داری عائد کی گئی ۔ ریاستی صدر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد مسٹر شفیع اللہ خان نے ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT