Thursday , November 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / شفیع سمیع ’’مسٹر ایشیا‘‘خطاب کیلئے پرعزم

شفیع سمیع ’’مسٹر ایشیا‘‘خطاب کیلئے پرعزم

حیدرآباد۔ 11 جولائی (سیاست نیوز) بہت کم لوگ ہوتے ہیں جوکہ غربت اور مقاصد کے درمیان حائل ہونے والی رکاوٹوں کو شکست دے کر روشن ستارہ بنتے ہیں۔ ان ہی لوگوں میں حیدرآباد کے بلڈر شفیع سمیع ہیں جوکہ ایشین گیمس میں ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور وہ ’’مسٹر ایشیا‘‘ بننے کے خواہاں ہیں۔ سمیع کے والدین کا بچپن میں ہی انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی اور اپنی بہن کی کفالت کیلئے یومیہ 20 روپئے کی ملازمت کرتے رہے لیکن آج وہ ترقی کرتے ہوئے گچی باؤلی میں ’’جم ایرا 24×7‘‘ کے مالک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT