Wednesday , January 23 2019

شلپارمم پر 17 مارچ کو کے کے لائیو ان کنسرٹ

تین گھنٹے کے پروگرام میں کے کے ان کے ٹاپ نغمے پیش کریں گے
حیدرآباد ۔ 13 مارچ (پریس نوٹ) فیور 94.3 ایف ایم کی جانب سے فریڈم آئیل کے تعاون و اشتراک سے حیدرآباد میں کے کے لائیو پروگرام پیش کیا جائے گا۔ موسیقی ریز یہ پروگرام 17 مارچ کو ماونٹین ہائیٹس، شلپارمم میں منعقد ہوگا۔ تین گھنٹوں کے اس پروگرام میں کے کے ان کے ٹاپ گیت پیش کریں گے۔ اس موسیقی ریز پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے ہر شہ جین، سی ای او، ریڈیو اینڈ انٹرٹینمنٹ، ایچ ٹی میڈیا لمیٹیڈ نے کہا کہ فیور ایف ایم حیدرآباد میں بالی ووڈ، اختراعی کانٹینٹ اور انٹرٹینمنٹ کے ساتھ اہم اسٹیشن ہے۔ فیور ایف ایم حیدرآباد ہمیشہ اختراع میں آگے ہے اور یہ پروگرام اس کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔ بنگلور میں کے کے ساتھ کنسرٹ کی کامیابی کے بعد ہم ان کے ساتھ حیدرآباد میں ایک پروگرام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہماری کوشش ہیکہ ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرس، سامعین اور ایڈورٹائزرس کو بہترین تجربہ سے روشناس کیا جائے۔ ہمیں خوشی ہیکہ فریڈم آئیل کی جانب سے اس کنسرٹ کو اسپانسر کیا جارہا ہے۔ ہمیں امید ہیکہ حیدرآباد میں یہ پروگرام شاندار اور کامیاب ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT