Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / شلپاکلا ویدیکا پر ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے فنڈس اکٹھا کرنے کنسرٹ کا اہتمام

شلپاکلا ویدیکا پر ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے فنڈس اکٹھا کرنے کنسرٹ کا اہتمام

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) کینسر کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارہ اسپارش کی جانب سے 70 بستروں کے ایک ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے فنڈس اکٹھا کرنے کے کاز کیلئے ایک میوزیکل نائیٹ، اسپارش نائٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ رام موہن راؤ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر اسپارش ہاسہائس وی وی رمنا صدرو ٹری کلب بنجارہ ہلز کے مطابق پدما بھوشن ایس پی بالاسبرامنیم اسیارش نائیٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کاز کیلئے تعاون کرنے کی مخیر افراد سے اپیل کرتے ہوئے مسٹر رمنا، روٹری کلب آف بنجارہ ہلز نے کہا کہ 31 مارچ کو شام 7 بجے شلپاکلا ویویکا پر منعقد ہونے والے اس کنسٹرٹ میں وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راماراؤ شرکت کریں گے۔ اس کے ٹکٹس بک مائی شو پر دستیاب ہیں اور ان کی قیمت 750 روپئے تا 10,000 روپئے کے درمیان ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد ان کے عطیات روٹری کلب بنجارہ ہلز یا آن لائن www.sparshhospice.org پر دے سکتے ہیں۔ مسٹر رمنا کے مطابق حکومت نے اس ادارہ کو خواجہ گوڑہ میں 1.4 ایکر اراضی دی ہے جہاں وہ70 بستروں کے پلیٹیو کیر سنٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT