Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / شلپا شنڈے نے بگ باس 11 سیزن جیت لیا

شلپا شنڈے نے بگ باس 11 سیزن جیت لیا

ممبئی ۔ /14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بگ باس 11 سیزن کو شلپا شنڈے نے جیت لیا جبکہ انہوں نے اپنی حریف حنا خاں کو30 فیصدی ووٹوں سے شکست دیدی اور بھابی ماں شلپا شنڈے کی کامیابی کا سلمان خان نے اعلان کیا ۔ حنا خاں دوسرے پوزیشن پر رہیں ۔ فائنل ویک میں پانچ کھلاڑی پہونچے تھے ۔ فائنل ڈے کے دن ستیش شرما آؤٹ ہوئے ان کے بعد وکاس گپتا بھی آؤٹ ہوئے تو مقابلہ صرف دونوں حنا خاں اور شلپا شنڈے کے درمیان رہ گیا تھا ۔ شلپا شنڈے جو بھابی جی گھر پر ہیں سیرئیل کی مقبول اداکارہ تھیں جبکہ حنا خاں یہ رشتہ کیا کہلاتا کی اداکارہ ہیں ۔ شلپا شنڈے کو بگ باس میں کامیابی پر ایک ٹروفی اور 44 لاکھ روپئے کا رقمی انعام دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT