Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / شمالی امریکہ میں آغا خان میوزیم کا قیام ،اسلامی آرٹ کی نمائش

شمالی امریکہ میں آغا خان میوزیم کا قیام ،اسلامی آرٹ کی نمائش

لندن۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک بلیئنر شخصیت اور دنیا کے 2 نامور آرکیٹیکٹس نے ٹورنٹو میں اسلامی آرٹ کے قابل دید نوادرات کیلئے کائناتی جگہ تیار کرلی ہے جوکہ قیمتی سرامکس ،خوبصورت جھلملاتے ریشم ،خوبصورتی کے ساتھ تراشے گئے ہاتھی دانت ،چمکتے ہوئے ٹیکسچر اورتمام جدید طبی آلات سے لیس ہے۔ گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ فاطمی

لندن۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک بلیئنر شخصیت اور دنیا کے 2 نامور آرکیٹیکٹس نے ٹورنٹو میں اسلامی آرٹ کے قابل دید نوادرات کیلئے کائناتی جگہ تیار کرلی ہے جوکہ قیمتی سرامکس ،خوبصورت جھلملاتے ریشم ،خوبصورتی کے ساتھ تراشے گئے ہاتھی دانت ،چمکتے ہوئے ٹیکسچر اورتمام جدید طبی آلات سے لیس ہے۔ گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ فاطمی خلیفاؤں نے اپنے نئے دارالحکومت کو اسلامی دنیا کا انتہائی اہم ثقافتی مرکز بنانے کیلئے شاہی خزانہ خرچ کیاتھا۔انھوں مغرب میں عجائب گھر کی ابتدا سے بہت پہلے نجی نوادرات کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا کلچر پیدا کیاتھا اب ایک ہزار سال بعد ان کے وارث اس روایت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹورنٹو کے کنارے واقع بزنس پارک کے ساتھ آغا خاں میوزیم اور اسماعیلی سینٹر کی تعمیر پر 168 ملین پونڈ لاگت آئی ہے اور اس کو نارتھ امریکہ کے نواح میں ایک قابل دید اضافہ قرار دیاجارہاہے۔یہ میوزیم پتھر کا شیڈ ہے اس کی ترچھی اور ڈھلوان دیواریں اس طرح تعمیر کی گئی ہیں کہ یہ دور سے ایک ایسا بہت بڑا پیکنگ بکس معلوم ہوتی ہے جسے دباکر کھولاگیاہو۔ جاپان کے پرائٹزکر ایوارڈ یافتہ 86 سالہ فومی ہیکوماکی میوزیم کی تعمیر کے ذمہ دار تھے جبکہ اسماعیلی سینٹر کا ڈیزائن ہندوستان کی جدیدیت کے عالی دماغ 84 سالہ چارلس کوریا نے تیار کیا ہے۔ ا س کے سرپرست 15 ملین نزاری اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں امام پرنس شاہ کریم الحسینی بھی کم قابل احترام نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT