Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / شمالی امریکہ کیلئے وپرو کی جانب سے کتابوں کا عطیہ

شمالی امریکہ کیلئے وپرو کی جانب سے کتابوں کا عطیہ

واشنگٹن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی معروف آئی ٹی کمپنی وپرو نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی امریکہ کے پانچ شہروں میں ضرورتمند طلباء جن کی تعداد ہزاروں میں ہے، کو نئی کتابیں فراہم کرے گی جس کیلئے وپرو نے غیر منافع بخش سماجی انٹر پرائز فرسٹ بک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس طرح اب ویپرو اور فرسٹ بک2015 ء کے دوران ماہرین تعلیم اور پروگرام لیڈرس کو 35,000 کتابیں تقسیم کریں گے۔ جیفرسن سٹی (مسوری)، اٹلانٹا، ہوسٹن، ایسٹ برونسوک (نیو جرسی) اور ایڈمنٹن (کینیڈا) میں ایسے خاندانوں پر پڑھنے والے بچے جن کی آمدنی کے ذرائع محدود ہیں، کتابوں سے استفادہ کرسکیں گے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ وپرو کے چیف آفیسر انوراگ بہار نے کہا کہ اس پروگرام کو بچوں اور نوجوانوں کو اچھی کتابوں تک رسائی کیلئے تیار کیا گیا ہے کیونکہ اس رسائی کے ذریعہ ہی تعلیم کو بہتر طور پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وپرو کے امریکہ اور کینیڈا میں موجود دفاتر نے حال ہی میں مقامی اسکولس اور پروگرامس کیلئے فنڈس بھی جمع کئے جو دراصل وپرو رن کے سالانہ انعقاد کا حصہ ہے۔ ملازمین نے جتنا فنڈ اکٹھا کیا ہے، اس رقم کے مماثل وپرو کی جانب سے بھی عطیہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر فرسٹ بک بھی وپرو کے ساتھ اپنی شراکت داری پر مسرور اور پرجوش ہے کیونکہ اہم اور مطالعہ کے قابل کتابوں کے ذریعہ طلباء اور ماہرین تعلیم اور پروگرام لیڈرس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اس کا رول اہمیت کا حامل ہوگا۔ سی ای او اور صدر فرسٹ بک کائیلے زیمر نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT