Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / شمالی اور جنوبی کوریا میں اولمپک کے دوران فنون کے مظاہرے پر تبادلہ خیال

شمالی اور جنوبی کوریا میں اولمپک کے دوران فنون کے مظاہرے پر تبادلہ خیال

سیول ؍ ٹوکیو ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی اور جنوبی کوریا کے عہدیداروں کا آج ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شمالی کوریا کے ایک فنون لطیفہ کا مظاہرہ کرنے والے گروپ کو اولمپک کھیلوں کے مقابلے کے دوران روانہ کرنے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شمالی اور جنوبی کوریا میں شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام پر گذشتہ کئی ماہ سے کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی کوریا میں سرمائی اولمپکس مقابلوں کا انعقاد آئندہ مہینوں میں مقرر ہے۔ ٹوکیو سے موصولہ اطلاع کے بموجب امریکہ جزیرہ نمائے کوریا کے اطراف آئندہ ماہ کے سرمائی اولمپک کے مقابلے منعقد ہونے پر صیانتی انتظامات میں شدت پیدا کردے گا اور جنوبی کوریا میں تعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT