Wednesday , December 12 2018

شمالی اور جنوبی کوریا پیرالمپک میں ایکساتھ مارچ نہیں کرینگے

سنگاپور، 9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے پینگ چانگ میں آج سے شروع ہورہے سرمائی پیرالمپک کی افتتاحی تقریب میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا ایک ساتھ مارچ نہیں کریں گے ۔جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یون ہاپ نے جنوبی کوریا پیرالمپک کمیٹی کے حوالے سے کل بتایا کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے بعد دونوں ممالک نے افتتاحی تقریب میں ایک ساتھ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا چاہتا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین متنازعہ علاقہ مربوط پرچم پر دکھایا جائے لیکن جنوبی کوریا نے اس سے انکار کردیا۔ جنوبی کوریا نے کہاکہ بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کی سفارشات کے مطابق کھیل انعقاد کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہئے ۔جنوبی کوریا کی پیرالمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے موقف کا احترام کیا اور الگ الگ مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پہلے 9 فروری کو سرمائی اولمپک کھیلوں کی شروعات کے دوران دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے ایک ہی پرچم تلے مارچ کیا تھا۔ تقریبب میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی بہن یو جنگ بھی شامل ہوئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT