Monday , July 23 2018
Home / عرب دنیا / شمالی اور وسطی سینائی میں فوج کے دھاوے، 36 دہشت گرد ہلاک

شمالی اور وسطی سینائی میں فوج کے دھاوے، 36 دہشت گرد ہلاک

قاہرہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی اور وسطی سینائی میں گذشتہ پانچ دنوں میں کئے گئے فوجی دھاوؤں میں تقریباً 36 دہشت گرد مارے گئے۔ دریں اثناء متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دھاوے دراصل فروری کے اوائل میں شروع کی گئی اس مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد شمالی اور وسطی سینائی سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنا ہے۔ مصری فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ تقریباً 345 مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ دھاوؤں کے دوران ایک آفیسر کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ دہشت گردوں کے ایسے 386 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے جس کا وہ ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کیا کرتے تھے اور 17 کاروں اور 67 بغیر لائسنس کی موٹر بائیکس کو ضبط کرتے ہوئے بعدازاں انہیں تباہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT