Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / شمالی ایران میں زبردست برفباری

شمالی ایران میں زبردست برفباری

تہران ۔ 28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) برفباری کیلئے مہینوں کے انتظار کے بعد تہران میں آج رات بھر زبردست برفباری ہوئی جس کی وجہ سے ایئرپورٹس اور تعلیمی ادارے بندکردیئے گئے ۔ دارالحکومت کا امام خمینی انٹرنیشنل اور مہرہ آباد ایئرپورٹس ناقص حدبصارت کی وجہ سے تااطلاع ثانی بند کردیئے گئے ۔ سرکاری ٹی وی کے بموجب مغربی اور شمالی ایران کے 20صوبے برفباری سے جس کا آغاز جمعرات کے دن ہوا تھا اور جو ہفتہ کی رات عروج پر پہنچ گئی ‘ متاثر ہوئے ۔ بعض پہاڑی علاقوں میں 1.3 میٹر برفباری ہوئی ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ کے بموجب ایران کے پرواز کروانے والوں نے جنہیںحالیہ مہینوں میں غیر معمولی موسم سرما کی وجہ سے پرواز کرنے سے منع کردیا گیا تھا ‘ آج مغربی ایران میں پھنس گئے ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے بموجب آج ایک میٹر برفباری ہوئی جو ہنوز جاری ہے ۔ ایک مغربی ملک کے سفارت کار کے بموجب اُس کی کار کا ایک طرف کا شیشہ برفباری میں دفن ہوگیا ۔ وہ تفریحی مقام ڈیزن جارہا تھا جو ایران کے دارالحکومت کے شمال میں واقع ہے ۔ ایران کے ڈرائیورس ہزاروں کی تعداد میں شاہراہوں پر پھنس گئے ‘ سینکڑوں حلال احمر کی ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ‘ تاکہ پھنسے ہوئے موٹر رانوں کو مدد فراہم کی جاسکے ۔ ایک ترجمان نے کہا کہ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ ارنا‘‘ کے بموجب 6600 افراد ہنگامی رہائش گاہوں میں مقیم ہیں ۔ سرکاری گیس کمپنی کے بموجب درجہ حرارت میں انحطاط پیدا ہوکر اس کے منفی 20درجہ سلسیس ہوجانے کا خدشہ ہے ۔ تہران میں مقامی ذرائع ابلاغ کے بموجب کئی کاریں برقی تار دفن ہوگئے ہیں جب کہ درخت کاروں پر گرپڑے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان پہنچا ۔ میئر محمد علی نجفی نے نوجوان ایرانیوں سے اور پہاڑی کارکنوں سے درختوں پر جمی ہوئی برف صاف کرنے اور مزید حادثات کو روکنے میں مدد دینے کی درخواست کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT