Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / شمالی حلب میں فضائی حملے ۔ 18 افراد ہلاک

شمالی حلب میں فضائی حملے ۔ 18 افراد ہلاک

بیروت 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے کنٹرول والے علاقوں پر آج کئی فضائی حملے کئے گئے جن میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مخالف حکومت کارکنوں نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے نتیجہ میں یہاں جنگ بندی پر شکوک پیدا ہوگئے ہیں۔ حلف شام کا بڑا شہر اور سابقہ تجارتی مرکز ہے ۔ یہاں فبروری کے اواخر سے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ سرکاری افواج کی جانب سے یہاں پیشرفت کی جا رہی ہے اور اپوزیشن کے کنٹرول والے علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ برطانیہ سے کام کرنے والی حقوق انسانی تنظیم نے کہا کہ حلب کے بستن القصر علاقہ میںہوئے حملوں کے نتیجہ میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ حملے باغیوں کے کنٹرول والے مختلف علاقوں میں بھی ہوئے ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ فضائی حملوں کا یہ سلسلہ آج دن بھر جاری رہا اور ہلاکتوں کے ساتھ کئی افراد ان حملوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT