Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / شمالی سینائی میں بم دھماکہ ۔ چار فوجی اہلکار ہلاک

شمالی سینائی میں بم دھماکہ ۔ چار فوجی اہلکار ہلاک

قاہرہ 23 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی فوج کا ایک عہدیدار اور تین سپاہی آج اس وقت ہلاک ہوگے جب شمالی سینائی میں لب سڑک ایک بم دھماکہ ہوا ۔ یہاں فوج کو تخریب کاروں سے مزاحمت کا سامنا ہے ۔ ایک فوجی ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ بریگیڈئیر جنرل محمد سمیر نے کہا کہ اس دھماکہ میں تین دوسرے سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس دھماکہ کی زد میں ان کی گاڑی آگئی تھی ۔ عسکریت پسندوں نے یہ بم نصب کیا تھا ۔ شمالی سینائی میں حالیہ عرصہ میں تخریب کاروں اور دہشت گردوں کی جانب سے کئی بم دھماکے اور حملے کئے گئے ہیں۔ یہاں 2011 کے انقلاب کے بعد سے ان حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انقلاب میں سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کو بیدخل کردیا گیا تھا ۔ دہشت گردوں کے حملوں میں پولیس اور فوجی عملہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ ان حملوں میں2013 میں منتخبہ صدر محمد مرسی کی بیدخلی کے بعد اضافہ ہوگیا ہے ۔ محمد مرسی کے اقتدار کے خلاف بھی ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT