Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / شمالی سینائی میں داعش کا جنگجو ہلاک

شمالی سینائی میں داعش کا جنگجو ہلاک

قاہرہ۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)مصری سلامتی دستوں نے شمالی سینائی میں ہوئے حالیہ حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں داعش کے ایک ممتاز جنگجو کو ہلاک کردیا ہے ۔ یہ بات وزارت داخلہ کے بیان میں بتائی گئی۔مصر کے سینائی میں بغاوت جاری ہے اس میں 2013 سے اب تک سینکڑوں فوجی اور پولیس والے ہلاک ہوچکے ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی دستوں نے سینائی کے شہرعارش میں زیر تعمیر عمارت پر حملہ کردیا جہاں جنگجووں نے اپنی کارروائیوں کا بیس بنارکھا تھا۔لڑائی شروع ہونے پر گروپ کا ایک لیڈر احمد حسن احمد الناشو مارا گیا جو غندور المصری کے نام سے بھی جانا جاتا تھا جبکہ ایک جنگجو فرار ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT