Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / شمالی شام میں بم دھماکہ ‘18 ہلاک

شمالی شام میں بم دھماکہ ‘18 ہلاک

بیروت۔12اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی اپوزیشن کارکنوں نے کہا کہ ایک بم دھماکہ شمالی شام میں ہوا جس سے کم از کم 18افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ۔ اپوزیشن زیر انتظام شامی سیول ڈیفنس جسے سفید ہیلمیٹ بھی کہا جاتا ہے آج دھماکہ کے مقام پر دیہات سرمدا میں پہنچے جو ترکی کی سرحد سے متصل ہے اور انہوں نے انکشاف کیا کہ کم از کم 18 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکہ کی وجہ سے پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوگئیںجس کے ملبہ میں دیگر کئی نعشوں کے دبے ہوئے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مرنے والے تمام شہری تھے یا ان میں کچھ فوجی بھی شامل ہیں۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق بیروت نے کہا کہ عمارت کے تہہ خانے کی مکمل تلاشی ہوچکی ہے ۔ یہاں پر ایک اسلحہ کے ڈیلر کا گودام تھا جس کے روابط اندیشہ ہے کہ القاعدہ سے تھے ۔ حکومت شام کی فوج صوبہ ادلیب میں شورش پسندوں کے خلاف جنگ کررہی ہے اور موجودہ دھماکہ کا ان ہی شورش پسندوں پر شبہ کیا جارہا ہے

TOPPOPULARRECENT