Tuesday , December 11 2018

شمالی شام میں بیارل بمباری سے 14 افراد ہلاک

بیروت ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 14 شہری بشمول 7 بچے آج ہلاک ہوگئے جبکہ شامی حکومت کے ہیلی کاپٹرس سے بیارل بم شمال مغربی صوبہ حلب میں گرائے گئے۔ یہ حملے حلب میں حالیہ ہفتوں میں حملوں میں شدت پیدا کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہیں حالانکہ بین الاقوامی سطح پر شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ دیہات حیان نے بیارل بم سے دو عمر رسی

بیروت ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 14 شہری بشمول 7 بچے آج ہلاک ہوگئے جبکہ شامی حکومت کے ہیلی کاپٹرس سے بیارل بم شمال مغربی صوبہ حلب میں گرائے گئے۔ یہ حملے حلب میں حالیہ ہفتوں میں حملوں میں شدت پیدا کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہیں حالانکہ بین الاقوامی سطح پر شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ دیہات حیان نے بیارل بم سے دو عمر رسیدہ مرد، ایک خاتون اور 5 بچے جو ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، ہلاک ہوگئے۔ شمالی صوبہ کے دارالحکومت میں 6 شہری ہلاک ہوئے جن میں 2 بچے شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم شامی رسدگاہ نے آج کے حملوں کی اطلاع دی ہے اور کہا ہیکہ کئی افراد شدید زخمی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT