Wednesday , June 20 2018
Home / عرب دنیا / شمالی عراق میں خودکش بم دھماکوں اور لڑائی میں 36 افراد ہلاک

شمالی عراق میں خودکش بم دھماکوں اور لڑائی میں 36 افراد ہلاک

بغداد ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی صوبہ نینوا میں آج دو خودکش بم دھماکوں جن میں عراق کی شبک اقلیت کو نشانہ بنایا گیا، اور سیکورٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں آج مجموعی طور پر 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت موصل عراق کے نہایت خطرناک شہروں میں سے ہے جہاں عسکری گروپس لگ بھگ روزانہ حملے کررہے ہیں۔ شمالی

بغداد ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی صوبہ نینوا میں آج دو خودکش بم دھماکوں جن میں عراق کی شبک اقلیت کو نشانہ بنایا گیا، اور سیکورٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں آج مجموعی طور پر 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت موصل عراق کے نہایت خطرناک شہروں میں سے ہے جہاں عسکری گروپس لگ بھگ روزانہ حملے کررہے ہیں۔ شمالی عراق میں ایک کے بعد ایک دو کار بم دھماکوں کے نتیجہ میں نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ دھماکے پہراوا کے مقام پر آج صبح ہوئے۔ دیہی عوام نے کہا کہ شبک نسلی گروپ کی اس دیہات میں غالب آبادی ہے۔ ان کی اپنی مختلف زبان ہے

اور مذہبی رسوم و رواج بھی مختلف ہیں۔ یہ سیاہ فرقہ کی ایک ذیلی شاخ ہے جو شہر موصل کے مشرق میں صوبہ نینوا میں واقع ہے جو سنی مسلم اکثریت کا صوبہ ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ مغربی موصل میں 4 پولیس ملازمین، 3 سپاہی اور 18 عسکریت پسند جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مارٹر کی زد میں آنے سے ایک عام شہری بھی مارا گیا۔ مشرقی موصل میں بھی جھڑپیں ہوئیں جہاں مزید 3 سپاہی ہلاک ہوئے جبکہ سیکوریٹی فورسیس نے 5 ممکنہ خودکش بمباروں کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT