Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / شمالی عراق میں کردوں کا ریفرنڈم 76 فیصد رائے دہی

شمالی عراق میں کردوں کا ریفرنڈم 76 فیصد رائے دہی

سلیمانیہ ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کردوں نے شمالی عراق میں آزادی کیلئے ریفرنڈم میں کثیر تعداد میں حصہ لیا اور بغداد کے دباؤ کے علاوہ ترکی و ایران کی دھمکیوں کو نظرانداز کردیا۔ کرد حکام کی جانب سے منعقدہ استصواب عامہ کے نتیجہ میں عراق عملاً تقسیم سے دوچار ہوگا۔ کردستان علاقائی حکومت کے سربراہ مسعود برزانی کا اس علاقہ پر کنٹرول مزید مستحکم ہوجائے گا۔ کرد ٹی وی کی اطلاع کے مطابق آج رائے دہی ختم ہونے تک 76 فیصد عوام نے اس میں حصہ لیا۔ بین الاقوامی برادری نے بھی اس صورتحال پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عراق حیدر العبادی نے اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ترکی نے کردوں کے خلاف تحدیدات کی تیاری کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT