Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / شمالی عراق کو افواج بھیجنے پر برطانیہ کا غور !

شمالی عراق کو افواج بھیجنے پر برطانیہ کا غور !

لندن 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے موقف میں صریح تبدیلی کرتے ہوئے برطانیہ ‘ شمالی عراق میں اپنی افواج بھیج سکتا ہے تاکہ وہاں پناہ گزینوں کو آئی ایس آئی ایس کے اثر والے علاقوں سے نکالا جاسکے ۔ برطانیہ نے پہلے یہ امکان مسترد کردیا تھا کہ وہ اپنی افواج کو عراق میں استعمال کریگا تاہم حکومت نے آج کہا کہ وہ انسانی بنیادوں پر شمالی عراق کو ا

لندن 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے موقف میں صریح تبدیلی کرتے ہوئے برطانیہ ‘ شمالی عراق میں اپنی افواج بھیج سکتا ہے تاکہ وہاں پناہ گزینوں کو آئی ایس آئی ایس کے اثر والے علاقوں سے نکالا جاسکے ۔ برطانیہ نے پہلے یہ امکان مسترد کردیا تھا کہ وہ اپنی افواج کو عراق میں استعمال کریگا تاہم حکومت نے آج کہا کہ وہ انسانی بنیادوں پر شمالی عراق کو اپنی افواج روانہ کرسکتی ہے ۔ برطانیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ رائل ائرفورس کو غذائی اجناس گرانے کے عمل میں مدد کرنے کیلئے دس سال میں پہلی مرتبہ اس کے ٹورناڈو لڑاکا طیارے بھی عراقی فضائی پٹی میں داخل ہونگے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آئی ایس آئی ایس سے مقابلہ کیلئے کردش لڑاکوں کو ہتھیار فراہم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ زمین پر بھی کچھ طاقت کے استعمال پر غور ہو رہا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ کے وزیر دفاع نے آج ہنگامی اجلاس منعقد کرکے ٹورناڈو طیاروں کے استعمال کی اجازت دیدی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT