Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / شمالی پاکستان میں زلزلہ کے جھٹکے

شمالی پاکستان میں زلزلہ کے جھٹکے

اسلام آباد /8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں زلزلہ کے ایک اوسط شدت کے جھٹکے سے کئی علاقے دہل گئے، جن میں دارالحکومت اسلام آباد بھی شامل ہے۔ اس زلزلہ کی شدت ریختر اسکیل پر پانچ یکارڈ کی گئی۔ نئے سال کے دوران اس ملک میں یہ تیسرا زلزلہ تھا۔ امریکی محکمہ طبقات الارض نے کہا کہ اس زلزلہ کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جس کا مبدا افغان علاقہ جارمر میں تھا۔ شمال مغربی خیبر پختونخواہ کے دیگر کئی مقامات کے علاوہ ایبٹ آباد، دیر، سوات، ہری پور، مانشیز، مالا کنڈ اور پشاور میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جیو ٹی وی نے خبر دی کہ زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد ہزاروں افراد خوف و ہراسانی کی حالت میں گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر جمع ہو گئے اور ایک دوسرے سے زلزلہ کے بارے میں دریافت کرنے لگے۔ 2016ء کے آغاز کے بعد شمالی پاکستان میں یہ تیسرا زلزلہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT