شمالی کرناٹک کیلئے علاحدہ ریاست کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں :یدی یورپا

شموگہ18جولائی(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کرناٹک کو علاحدہ ریاست کادرجہ دینے کے لئے بڑھتے مطالبہ پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کرناٹک کے سابق وزیراعلی یدی یورپا نے کہا کہ ایسے مطالبہ کاکوئی حل نہیں ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ موجودہ کانگریس او رجے ڈی ایس حکومت کو چاہئے کہ وہ ریاست کی ترقی کیلئے کام کرے ۔ریاستی بجٹ میں شمالی کرناٹک سے ناانصافی کی بیشتر لیڈروں کی شکایت کے بعد شمالی کرناٹک کیلئے علاحدہ ریاست کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔ یدی یورپا نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ ریاست کے داخلی موقف پر وائٹ پیپر جاری کرے ۔عوام کو ریاست کی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ علحدہ ریاست کے مطالبہ پر کوئی اتفاق رائے نہیں پایا جات ۔علاحدہ ریاست کوئی حل نہیں ہے ۔اگر کوئی پارٹی اس کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ غلط ہے ۔ قبل ازیں کانگریس کے سینئر لیڈر ایچ کے پاٹل نے وزیراعلی کماراسوامی کو ایک خط لکھتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ بجٹ میں اقلیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہو ں نے کماراسوامی پرزور دیا تھا کہ وہ اصلاحی اقدامات کریں اور بجٹ پر مباحث کے موقع پر اس کااعلان کریں۔

TOPPOPULARRECENT