Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / شمالی کشمیر میں انکائونٹر ، ایک عسکریت پسند ہلاک

شمالی کشمیر میں انکائونٹر ، ایک عسکریت پسند ہلاک

سری نگر۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے مانڈواڑہ ٹائون میں سکیوریٹی فورسس کے انکائونٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ ’’انکائونٹر رات بھر جاری رہا۔ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ وہاں مزید عسکریت پسند موجود ہیں۔ رات بھر کی لڑائی میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ لڑائی ہنوز جاری ہے۔‘‘ اس عہدیدار نے کہا کہ زچالدارا علاقہ کی وادیر بالا جنگلات میں کل رات یہ انکائونٹر شروع ہوا جب وہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT