Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / شمالی کشمیر میں جھڑپ 3عسکریت پسند ہلاک

شمالی کشمیر میں جھڑپ 3عسکریت پسند ہلاک

سری نگر ، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جمعرات کوعسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی ایک شدید جھڑپ میں تینعسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل این این جوشی نے یو این آئی کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بناء پر راشٹریہ رائفلز اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے لولاب کپواڑہ کے ڈوبی ون جنگلوں میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تاہم جب سیکورٹی فورسز ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو عسکریت پسندوں نے اِن پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔ کرنل جوشی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ کا آغاز ہوا جس میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔

TOPPOPULARRECENT