شمالی کشمیر میں ریل خدمات بحال

سرینگر، 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر میں سیکورٹی کے پیش نظر معطل کی گئی ریل خدمات آج صبح بحال ہوگئی ۔ پیر کے روز ضلع کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز اورجنگجووں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں دو جنگجو ہلاک ہوگئے تھے ۔ سیکورٹی وجوہات کے مدنظر کل کشمیر وادی میں ریل خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ سرینگر-بڈگام سے بارہمولہ کے درمیان ریل خدمت دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT