Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / شمالی کشمیر میں فوجی اہلکار کے ہاتھوں میجر کا قتل

شمالی کشمیر میں فوجی اہلکار کے ہاتھوں میجر کا قتل

سری نگر 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوجی اہلکار نے ایک میجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے ۔ مہلوک میجر کی شناخت 71 آرمڈ رجمنٹ کے شیکھر تھاپا کے بطور ہوئی ہے ۔ وہ 8 راشٹریہ رائفلز میں تعینات تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق میجر شیکھر نے فوجی اہلکار کو اس وقت ڈانٹ پلائی جب وہ ڈیوٹی کے دوران اپنا موبائیل فون استعمال کررہا تھا۔ تاہم جب میجر نے موبائیل فون کو اپنے قبضے میں لیا تو فوجی اہلکار نے غصے میں آکر اپنی اے کے 47 رائفل سے میجر شیکھر پر گولیاں چلائیں۔

TOPPOPULARRECENT