Tuesday , December 11 2018

شمالی کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کا قتل

سرینگر۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے سوپور میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کی رات جموں و کشمیر پولیس کے ایک سپاہی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس ترجمان نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ سوپور کے وارپور ڈینجرپور کے رہنے والے سپاہی جاوید احمد لون کے گھر میں جمعہ کی شب مسلح افراد کاایک گروپ گھر میں گھسا اور جب تک کنبہ کے دوسرے رکن کسی رد عمل کا اظہارکرتے ان لوگوں نے کافی قریب سے مسٹر لون کو گولی مار دی۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر لون کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مسٹر لون واقعہ کے وقت چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT