Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / شمالی کشمیر میں 90 جنگجو سرگرم :آئی جی پی کشمیر

شمالی کشمیر میں 90 جنگجو سرگرم :آئی جی پی کشمیر

سری نگر۔ 23مئی (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس منیر احمد خان نے کہا کہ شمالی کشمیر میں 90 جنگجو سرگرم ہیں۔حال ہی میں آئی جی پی کشمیر کا عہدہ سنبھالنے والے مسٹر خان نے منگل کو شمالی ضلع بارہمولہ میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘میں نے حال ہی اپنا نیا عہدہ سنبھالا۔ مجھے میرے ڈی آئی جی (شمالی کشمیر) نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں قریب 90 جنگجو سرگرم ہیں’۔شمالی کشمیر تین اضلاع کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ پر مشتمل ہے ۔ ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے حال ہی میں ایک مقامی انگریزی روزنامے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وادی میں قریب 225 جنگجو سرگرم ہیں جن میں غیرملکی جنگجو بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جنوبی کشمیر میں مقامی جنگجو بڑی تعداد میں سرگرم ہیں، وہیں شمالی کشمیر میں مقامی جنگجوؤں سے غیرمقامی جنگجو سرگرم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT