Monday , October 22 2018
Home / ہندوستان / شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں مسلح تصادم، 3 غیرملکی جنگجو اور ایک خاتون ہلاک

شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں مسلح تصادم، 3 غیرملکی جنگجو اور ایک خاتون ہلاک

سری نگر، 11 دسمبر (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقہ میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں تین غیرملکی جنگجو مارے گئے ہیں۔ اس مسلح تصادم کے دوران ایک خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ہے ۔ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ہندواڑہ کے یونسو میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز کا جنگجوؤں کے ساتھ مسلح تصادم ہوا، جس میں تین غیر ملکی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے جنگجو ظاہری طور پر پاکستانی ہیں۔ پولیس سربراہ نے مسلح تصادم کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’یونسو ہندوارہ میں جموں وکشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز (آر آر) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشترکہ ٹیم نے تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے جن کا تعلق ظاہری طور پر پاکستان سے ہے ۔ رات بھر بارش ہورہی تھی لیکن لڑکے (سیکورٹی فورس اہلکار) سردی کے باوجود اپنی ڈیوٹی نبھا رہے تھے ۔ڈاکٹر وید نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو یونسو میں ایک رہائشی مکان میں جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

TOPPOPULARRECENT