Monday , November 19 2018
Home / دنیا / شمالی کوریائی جہاز میں ایندھن بھرنے جنوبی کوریا سے اپیل

شمالی کوریائی جہاز میں ایندھن بھرنے جنوبی کوریا سے اپیل

سیئول۔7فروری (سیاست ڈاٹ نیوز)شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے پیونگچانگ میں منعقد ہو نے والے سرمائی اولمپکس کھیلوں میں شامل ہونے کے لئے اپنے کھلاڑیوں کو لے کر جانے والے جہاز میں ایندھن بھرنے کی درخواست کی ہے ۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان بائک تائے ہرون نے آج ایک بیان میں بتایا کہ شمالی کوریا کا جہاز مانگیونگبونگ (92) سرمائی اولمپکس میں نمائندگی کے لئے 140 کھلاڑیوں کو لے کر یہاں پہنچا ہے ۔ سرمائی اولمپکس کھیل جمعہ سے شروع ہو رہے ہیں۔ کھیلوں کے دوران اس جہاز میں شمالی کوریائی وفد کو ٹھہرایا بھی جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں ایندھن بھرنے کی درخواست پر جنوبی کوریا غور کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT