Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / شمالی کوریائی قوم امریکی دشمنی کو برداشت نہیں کریگی: کم جونگ

شمالی کوریائی قوم امریکی دشمنی کو برداشت نہیں کریگی: کم جونگ

پیانگ یانگ ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دشمنی کو ان کی قوم برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تازہ اختلاف کی لہر بھی امریکہ کی وجہ سے ہے۔ کوریائی رہنما نے اس امر کا اظہار اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال میں ک

پیانگ یانگ ، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دشمنی کو ان کی قوم برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تازہ اختلاف کی لہر بھی امریکہ کی وجہ سے ہے۔ کوریائی رہنما نے اس امر کا اظہار اعلیٰ عسکری قیادت کے ساتھ تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال میں کیا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نقص امن کے درپے ہیں۔ انہوں نے اپنے سینئر حکام کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ

اور سیول شمالی کوریا کی مصالحانہ کوششوں کا جواب مشترکہ جنگی مشقوں سے دے رہے ہیں۔ ہم ایسی جنگی مشقوں کو مداخلت کی تیاری سمجھتے ہیں۔ کم جونگ نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس طرح کی دوسری دشمن طاقتیں ہماری اچھائی کو نظر انداز کر رہی ہیں اور ہماری جمہوریہ کو نقصان پہنچانے، ہماری قوم کو تنہا کر دینے اور معاشی طور پر تباہ کرنے کیلئے سازشیں کر رہی ہیں۔ تاہم ہماری افواج اور عوام امریکی دشمنی کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ایک عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد کوریائی شہریوں پر مشتمل تھی۔ تاہم ان کی گفتگو کے زیادہ جنگجویانہ الفاظ رپورٹ نہیں کئے گئے ہیں۔ صرف ایک ماہ قبل دونوں کوریاوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بہتری آئی تھی۔ ماہ فروری کے دوران ہی دونوں ملکوں نے اعلیٰ ترین سطح پر مذاکرات بھی کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT