Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / شمالی کوریاپر سخت ترین تحدیدات عائد کرنے پنس کا اعلان

شمالی کوریاپر سخت ترین تحدیدات عائد کرنے پنس کا اعلان

ٹوکیو۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا پر امریکہ کے سخت ترین تحدیدات کو عنقریب منظر عام پر لایا جائے گا۔ جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے قبل جاپان میں مسٹر پنس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ، شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بنانے جاپان کے ساتھ مشترکہ طور پر اپنی مہم جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اپنی بات کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا پر سخت ترین تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کیا۔ مائیک پنس اس وقت جاپان کے تین روزہ دورہ پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT